کیمیکل

یہ مبالغہ نہیں ہوگا اگر ہم کہیں کہ ہمارے کیمیکلزکھانے سے لے کر طبی استعمال کی چیزوں ، عمارتی سامان سے لے کر کھیلوں کے جوتے اور گاڑیوں کی ٹرانسمیشن سے لے کر کولنگ اور ریفریجریشن کی صنعتوں کا لازمی حصہ ہیں۔ ہم کئی ذاتی ، گھریلو دیکھ بھال اور صنعتی اشیاء کا لازمی جزو تخلیق اور فراہم کرتے ہیں۔

chemicals

ہمارا کیمیکل بزنس کا شعبہ اپنے بین الاقوامی تجارتی پارٹنرز سے سیکڑوں مصنوعات اوران کی مختلف اقسام درآمد کرکے ان کے مرکبات تیار اور تقسیم کرتا ہے۔ان میں پینٹس اور کوٹنگ سے لے کر کنزیومر کیمیکلزتک شامل ہیں ۔اس طرح ہم کئی دہائیوں سے پاکستان کی ہر صنعت کوان کے کاروبار میں اضافے کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔

ہم انواع و اقسام کی کئی پروڈکٹس مارکیٹ کرتے ہیں، یا ان کی تیاری میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں جو کئی طرح کے شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں، جیسے ایڈہیسیو،پینٹس، انسولیشن اور ٹیکسٹائل سے متعلق پروڈکٹس جو فیبرک کی فنشنگ میں کام آتی ہیں۔

ہمارے کیمیکل بزنس نے حالیہ برسوں میں نمایاں ترقی کا مظاہرہ کیا ہے،جو اس کی موجودہ مصنوعات کے پورٹ فولیومیں مسلسل وسعت اور اس کے ساتھ ساتھ نئے اور جدید حل پیش کرنے پر مبنی ہے۔ ہماری ٹیکنیکل اور کمرشل مہارت صنعت میں بے مثال ہے اور ہم عالمی سطح کی بصیرت اور علم سے فائدہ اٹھارہے ہیں جو ہمیں صارفین کی ضروریا ت پوری کرنے کی طویل تاریخ سے حاصل ہوا ہے۔

:ہمارے کیمیکلز کے کاروبار کے تین بنیادی حصے ہیں

پولی یوریتھینز

  • سخت
  • لچکدار
  • فٹ ویر
  • سلیب اسٹاک
  • CASE

عام کیمیکلز

  • پینٹس اور کوٹنگ
  • کنزیومر کیمیکلز
  • صنعتی کیمیکلز
  • پانی کی ٹریٹمنٹ کے کیمیکلز

مخصوص نوعیت کے کیمیکلز

  • ٹیکسٹائل سے متعلق کیمیکلز
  • لکڑی کے کام کے ایڈہیسیو
  • فصلوں کے تحفظ کے مادہ کو گاڑھا کرنے والاشیرہ

بنیادی حقائق

  • تمام مصنوعات اچھی شہرت کے حامل تجارتی پارٹنرز سے حاصل کی جاتی ہیں۔
  • تمام بڑے صنعتی شعبوں میں لیڈنگ سپلائر کی حیثیت سے موجودگی۔
  • کسٹمر کی ضروریات کو مدنظر رکھنے والا ادارہ
  • سخت اور لچکدار حصوں کے لئے پولی یوریتھین میں آئسو سائنیٹ اور پولی اولز کو شامل کیا جاتاہے
  • عام کیمیکلز کا تجارتی ادارہ جودنیا بھرکے معروف پرنسپلز سے حاصل کردہ صنعتی کیمیکلز کے وسیع رینج کی مارکیٹنگ کرتاہے۔
  • مخصوص کیمیکلز کا شعبہ، ٹیکسٹائل سے متعلق کیمیکلز،لکڑی کے کام کے ایڈہیسیو اور زراعت سے متعلق مصنوعات کی تیاری اور مارکیٹنگ کرتا ہے۔

From paints and coatings to consumer chemicals, we have added value to practically every industry in Pakistan for decades.