ایک منتخب پارٹنرہونے کی حیثیت سے ہم پائیدار ترقی کے ذریعے اور اپنے تمام اسٹیک ہولڈرزکیلئے اقدار تخلیق کرکے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں ترین مقام حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔
“آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈترقی کے مواقع پیدا کرنے کے عہد کو پورا کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔اس سلسلے میں ہماری کمپنی نے اپنے توسیعی پروجیکٹس ا ورمختلف النوع پورٹ فولیوز میں بھرپور سرمایہ کاری کرکے مستقبل کی ترقی کیلئے مضبوط بنیادیں رکھ دی ہیں”