معاشی سرمایہ کاری

ہم نے کمیونٹیز کو ہمیشہ اپنے معاشرے کی تشکیل کا بنیادی حصہ سمجھا ہے۔اسی بناء پر آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈکی پاکستان بھر میں کمیونٹیز کے ساتھ تعاون اور اشتراک کی ایک طویل تاریخ ہے۔

ہم تعلیم، صحت اور ماحول کے شعبوں کے اقدامات اور منصوبوں کی وسیع رینج کیلئے اپنا تعاون پیش کرتے رہے ہیں۔ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کمیونٹیز کے لوگوں کو، جو ہمارے اردگرد موجود ہیں، براہ راست اور بالواسطہ سماجی تعاون کے ذریعے ایک بہتر مقام دلاسکتے ہیں اور ان کے لئے اپنے احترام کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

ہمارے کمیونٹی کیلئے سرمایہ کاری کے اقدامات ، آئی سی آئی پاکستان فاؤنڈیشن کے ذریعے انجام دئیے جاتے ہیں جو ہمارے اپنے بورڈ آف ٹرسٹیز کے زیر نگرانی کام کرتی ہے۔