ہمارا بورڈ آٹھ ڈائریکٹرز پر مشتمل ہے جس میں چئیرمین، وائس چئیرمین اور چیف ایگزیکیٹیو شامل ہیں۔

محمد سہیل ٹبّا
چئیرمین
جناب محمد سہیل ٹبا، پاکستان کے معروف کاروباری رہنماؤں میں سے ایک اور ایک مخیرشخصیت اور YBG برانڈ نام کے حامل تجارتی اداروں اور برآمدی کاروباری گروپ کی قیادت کرتے ہیں۔ جس میں متنوع شعبے – ٹیکسٹائل، سیمنٹ، توانائی، تفریح، رئیل اسٹیٹ اور فلاحی اداروں کی امداد شامل ہیں۔ تین دہائیوں پر محیط ان کی ماہرانہ قیادت نے اپنے گروپ اور ملک کے لیے کامیابیاں اور اعزازات حاصل کیئے ہیں۔
گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، لکی نِٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے، انہوں نے YBG کو مقامی اور عالمی سطح پر ایک نمایاں شناخت دی ہے۔ان پھلتی پھولتی صنعتوں اور مینوفیکچرنگ ہاؤسز نے 15,000 سے زیادہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں اور یہ معیشت کے کلیدی محرک ہیں۔
آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے چیئرمین مسٹر ٹبا نے 2012 میں آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ میں ایک نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ اور 2014 میں کمپنی کے چیئرمین مقرر ہوئے۔ وہ نیوٹریکو موریناگا (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔ جوکہ جدید ترین پلانٹ پر انفنٹ فارمولا مینو فیکچرنگ کرتاہے، جو پاکستان میں موریناگا ملک انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ جاپان اور یونی برانڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم کی گئی ہے۔ مسٹر ٹبا کی قیادت، ذاتی ساکھ اور مضبوط باہمی مہارتیں اس مشترکہ منصوبے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
مسٹر ٹبا کی انتھک محنت، ان کے وژن، اوردور اندیشی کی صلاحیت نے LuckyOne Mall بنایا، جو زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ ان کا وژن بچوں کے لیے ایک عالمی معیار کی تفریحی سہولت فراہم کرنا تھا جو لکی ون مال میں اونڈر لینڈ کے طور پر سامنے آیا۔
یونس انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین اور لکی انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، لکی ون (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او ہونے کے علاوہ؛ وہ لکی سیمنٹ لمیٹڈ، لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ، اور کئی دیگر کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔ کاروباری برادری میں مسٹر ٹبا کی مضبوط سماجی حثیت کے باعث وہ اطالوی ترقیاتی کونسل کے بانی رکن اور پہلے نائب صدر بنے۔ وہ ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے بورڈ آف گورنرز میں خدمات انجام دے کر پاکستان کے تعلیمی منظر نامے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل ہمدرد یونیورسٹی کے بورڈ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
کمیونٹی میں اپنا حصہ ڈالنے کی طرف راغب، مسٹر ٹبا، عزیز ٹبا فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کے طور پر ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو دوسرے فلاحی منصوبوں کے علاوہ ٹبا ہارٹ اینڈ کڈنی انسٹی ٹیوٹ چلاتا ہے۔ کمیونٹی میں حصہ ڈالنے کے مسٹر ٹبا کے عزم نے سرکاری ہسپتالوں کے بچوں کے ایمرجنسی رومز کو انقلابی اندازسے تبدیل کر دیا ہے۔ وہ 2012 میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی ٹرسٹی بنے۔ سندھ اور بلوچستان کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ان کی خدمات کی بدولت چائلڈ لائف کے ایمرجنسی رومز میں 3.1 ملین بچوں اور چائلڈ لائف کلینکس میں 4.7 ملین بچوں کو علاج و معالجے کی سہولت میسر ہوئی ہیں گزشتہ دہائی میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن نے غیر معمولی طور پر ترقی کی ہے اور آج سندھ اور بلوچستان کے کم وسائل والے اسپتالوں میں 10 جدید سہولتوں سے آراستہ ایمرجنسی رومزانتہائی مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

محمد علی ٹبّا
وائس چیئرمین
28 دسمبر 2012 کو آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا، جناب محمد علی ٹبانے اس وقت سے کمپنی کی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جناب محمد علی ٹبا لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں، جو 2005 میں اپنے مرحوم والد کے بعد آئے۔ وہ یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (YTM) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں، جو کہ ایک جدید ترین ہوم ٹیکسٹائل مل ہے۔جس کے ذیلی ادارے شمالی امریکہ اور یورپ میں ماتحت اداروں کے ساتھ قائم ہیں۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز یونس برادرز گروپ (YBG) سے کیا جس کا قیام 1991 میں ایک خاندانی گروپ کے طور پر عمل میں آیا۔ YBG پاکستان کے اہم کاروباری اداروں میں سے ایک ہے جس میں تعمیراتی اشیاء، کیمیکلز، فارماسیوٹیکلز، توانائی، ٹیکسٹائل، آٹوموٹیو اور ریئل اسٹیٹ کی ترقی جیسی متنوع دلچسپیاں ہیں۔ محمد علی ٹبا نے پاکستان بزنس کونسل (PBC) کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، جو کہ نجی شعبے کے معروف کاروباری اداروں پر مشتمل بزنس ایڈوکیسی فورم ہے۔ وہ لکی موٹرز کارپوریشن لمیٹڈ (سابقہ KIA لکی موٹرز) اور لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔
وہ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (APCMA) کے بھی چیئرمین ہیں، جو پاکستان میں سیمنٹ مینوفیکچررز کی ایک نمائندہ تنظیم ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (PTC) کے چیئرمین بھی ہیں، جو کہ ایک تھنک ٹینک، وکالت اور تحقیق پر مبنی ادارہ ہے۔
پاکستان کے سماجی ترقی کے شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمات اور شراکت کے اعتراف میں، ورلڈ اکنامک فورم (WEF) نے 2010 میں محمد علی ٹبا کو ”ینگ گلوبل لیڈر” کا خطاب دیا۔ انہیں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ”بزنس مین آف دی ایئر” گولڈ میڈل ایوارڈ برائے 2012-13 بھی دیا گیا ہے۔
سماجی بہبود کے بہت سے منصوبوں میں وسیع مصروفیات کے ساتھ، محمد علی ٹباا متعدد معروف یونیورسٹیوں، اداروں اور فاؤنڈیشنز کے بورڈ آف گورنرز میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ ایک غیر منافع بخش تنظیم عزیز ٹبا فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ہیں۔ فاؤنڈیشن سماجی بہبود، تعلیم، صحت اور ہاؤسنگ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کراچی میں دو جدید ترین ہسپتال چلاتی ہے۔ 170 بستروں پر مشتمل ٹبا ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (THI) جو ایک مکمل کارڈیک کیئر ہسپتال ہے اور 100 بستروں پر مشتمل ٹبا کڈنی انسٹی ٹیوٹ (TKI)، ایک خصوصی ادارہ ہے جو نیفرو یورولوجیکل ڈس آرڈر کا جامع علاج فراہم کرتا ہے۔
2018 میں، حکومت پاکستان نے انہیں ان کی کاروبار کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سماجی ترقی کے شعبوں میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔

امینہ عبدالعزیز باوانی
نان ایگزیگٹوڈائریکٹر
28 دسمبر 2012 کو آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طور پر تقرری ہوئی، محترمہ آمنہ عبدالعزیز باوانیEarly Year Educationمیں پوسٹ گریجویٹ ہیں اور تعلیمی شعبے میں دس سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ یونس برادرز گروپ (YBG) کے اندر ایک اہم عہدے پر فائز ہیں اور کسٹمر ریلیشنز اور سیلز میں تجربے کے ساتھ ایک ورسٹائل مہارت رکھتی ہیں اور وہ باریک بین اور بہترین مواصلاتی مہارتوں پر اپنی توجہ کے لیے جانی جاتی ہیں۔
وہ مختلف خیراتی اداروں کے بورڈز میں بھی شامل ہیں جو پاکستان کے پسماندہ شہریوں کی طبی اور تعلیمی ضروریات کے لیے کامیابی سے فنڈز اکٹھا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، محترمہ آمنہ Y.Bپاکستان لمیٹڈ اور لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بورڈ زمیں ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرتی ہیں۔

جاوید یونس ٹبّا
نان ایگزیگٹو ڈائریکٹر
29 اپریل 2014 کو آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہوئے، جاوید یونس ٹبا کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بھرپور تجربہ حاصل ہے اور وہ اس وقت لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی انتھک کوششوں نے انہیں برآمدی اور مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں گہری بصیرت اور مہارت حاصل کرنے میں مدد دی۔ انہوں نے یونس برادرز گروپ (YBG) کے ٹیکسٹائل کے مسائل کو سنبھالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کو پاکستان کی نمایاں ٹیکسٹائل کمپنیوں میں سے ایک میں تبدیل کر دیا ہے۔ لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ پاکستان کے پانچ ٹاپ ہوم ٹیکسٹائل برآمد کنندگان میں شامل ہے اور ان کی قیادت اور رہنمائی میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں تیزی سے توسیع اور تنوع کی کہانی لکھ رہی ہے۔ جناب جاوید یونس ٹبا یونس برادرز گروپ کے وائس چیئرمین بھی ہیں۔
وہ لکی سیمنٹ لمیٹڈ، گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور لکی موٹرز کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ اور متعلقہ ذیلی کمیٹیوں میں شامل ہیں۔ وہ ان کمپنیوں کے وژن، حکمت عملیوں اور گورننس کے ڈھانچے کی تشکیل میں شامل ہیں۔
جناب جاوید یونس ٹبا رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ لکی ون کا بھی انتظام سنبھالے ہوئے ہیں۔جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا مال ہے۔ لکی ون کو فی الحال ایک کثیرالجہتی، اپنی نوعیت کا پہلا علاقائی شاپنگ مال قرار دیا جاتا ہے جس نے پاکستان میں خریداری کے تجربے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔
جناب جاوید یونس ٹبا کمیونٹی ویلفیئر کے منصوبوں میں بھی بڑے پیمانے پر مصروف ہیں جن میں عزیز ٹبا فاؤنڈیشن (ATF) بھی شامل ہے۔ فاؤنڈیشن سماجی بہبود، تعلیم، صحت اور ہاؤسنگ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر کام کرتی ہے۔ وہ ینگ پریزیڈنٹ آرگنائزیشن (YPO) کے بھی رکن ہیں۔

آصف جمعہ
چیف ایگزیکٹو
جناب آصف جمعہ نے 1983 میں آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ کارپوریٹ سیکٹر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور سینئر کمرشل اور قائدانہ کرداروں میں 35 سال سے زیادہ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ اور اس کے بعد پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ کے ساتھ اپنے ابتدائی سالوں کے بعد، انہیں 2007 میں ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔ تقریباً چھ سال تک وہاں خدمات انجام دینے کے بعد، وہ فروری 2013 میں چیف ایگزیکٹو کے طور پر آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ میں واپس آئے۔
مسٹر جمعہ اس سے قبل امریکن بزنس کونسل کے صدر، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کے صدر اور فارما بیورو کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ این آئی بی بینک لمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ میں ڈائریکٹر اورممبر ایگزیکٹیو کمیٹی بورڈ آف انویسٹمنٹ (BOI) حکومت پاکستان کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مسٹر جمعہ اس وقت نیشنل بینک آف پاکستان، سسٹمز لمیٹڈ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ اور انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کے بورڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور نیوٹریکو موریناگا (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔
وہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے بورڈ آف گورنرز اور ڈیوک آف ایڈنبرا کے ایوارڈز پروگرام کے ٹرسٹی ہیں جبکہ اس سے قبل بورڈ آف انڈس ویلی سکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر (IVSAA) میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مسٹر جمعہ نے بوسٹن یونیورسٹی سے ڈیولپمنٹ اکنامکس میں بیچلر آف آرٹس کے ساتھ گریجویشن کیا۔ انہوں نے INSEAD اور ہارورڈ بزنس سکول میں ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرامز میں شرکت کی ہے۔

خواجہ اقبال حسن
آزاد ڈائریکٹر
خواجہ اقبال حسن کو 18 جنوری 2013 کو آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ میں ایک آزاد ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔
مسٹر حسن نے 1980 میں یونیورسٹی آف سان فرانسسکو سے فنانس اور مارکیٹنگ میں میجرز کے ساتھ گریجویشن کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز Citibank N.A سے کیا جہاں انہوں نے سعودی عرب، ترکی اور پاکستان میں کام کیا۔ 1994 میں سٹی بینک چھوڑنے کے بعد، مسٹر حسن نے گلوبل سیکیورٹیز پاکستان لمیٹڈ کی مشترکہ بنیاد رکھی، جو UBS کا سابق مشترکہ منصوبہ ہے، اور پھر NIB بینک لمیٹڈ قائم کیا جس کے اکثریتی حقوق بعد میں سنگاپور کی ٹیماسیک ہولڈنگز نے حاصل کرلئے۔ انہوں نے دونوں اداروں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
مسٹر حسن اس وقت اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ کراچی گرامر اسکول کے بورڈ آف گورنرز میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ (LRBT)، کارڈیو ویسکولر فاؤنڈیشن اور توحید ٹرسٹ کے ٹرسٹی بھی ہیں۔ مسٹر حسن ڈیولپمنٹ کارپوریشن ایڈوائزرز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، جو کہ یو کے سی ڈی سی گروپ پی ایل سی کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے۔
انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان (CAA)، پاکستان اسٹیل ملز لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، نیشنل فلرٹن ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ، سمیت پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔وہ سٹی کارپ انویسٹمنٹ بینک پاکستان، پاکستان فنڈ، گلوبل سیکیورٹیز پاکستان لمیٹڈ، این آئی بی بینک لمیٹڈ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS)، سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ، اور پاکستان سینٹر فار فلانتھراپی (PCP)کے بورڈ پر بھی رہے ہیں۔
مسٹر حسن پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین ہیں اور پاکستان کی بینکنگ کمپنیز آرڈیننس کی اصلاحات پر بینکنگ سیکٹر کمیٹی کے چیئرپرسن کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ فارن ایکسچینج ریزرو مینجمنٹ، کارپوریٹ ٹیکس ریفارم اور کیپٹل مارکیٹس ریفارم پر وزیر اعظم پاکستان کی ٹاسک فورسز کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
2008 میں، جناب حسن کو حکومت پاکستان نے قومی مفادات کے لیے شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا۔

سید محمد شببر زیدی
آزاد ڈائریکٹر
سید محمد شبر زیدی کو مئی 2020 میں آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک آزاد ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، جناب زیدی نے مئی 2019 سے اپریل 2020 تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 26ویں چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2013 کے نگراں سیٹ اپ کے دوران انہوں نے صوبائی وزیر برائے خزانہ، بورڈ آف ریونیو اینڈ ایکسائز اینڈ ٹیکیشن حکومت سندھ کے لئے بھی خدمات انجام دیں۔
مسٹر زیدی 2002 میں وفاقی حکومت کی ٹاسک فورس فار ریفارم آف ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے رکن بھی تھے اور رپورٹ کو تحریر بھی کیا۔
اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی سے ایک ریٹائرڈ سینئر پارٹنر، وہ کارپوریٹ انڈسٹریل ری ہیبلیٹیشن ریفارم کے لیے بنائی گئی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کرتے ہیں اور اکنامک ایڈوائزری کونسل کے رکن ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں اور 2005-2006 تک انسٹی ٹیوٹ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ جناب زیدی انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کی ڈویلپنگ نیشنز کمیٹی کے ممبر، ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کے صدر، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے بانی ڈائریکٹر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سینٹرل آڈٹ کمیٹی کے رکن اور 2012-2015کراچی اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ میں ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اپنے سماجی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے، وہ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) کے ٹرسٹی اور لیاقت نیشنل اسپتال اور کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (KSBL) کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں۔
مسٹر زیدی نے کتابیں بھی تصنیف کی ہیں، جن میں Journey for Clarity’ ‘A اور Pakistan Not a Failed State’ ‘شامل ہیں۔

محمد عابد گناترا
ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نائب صدر سوڈا ایش
جناب عابد گناترا آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ میں سوڈا ایش بزنس کے نائب صدر ہیں اور اعلیٰ انتظامی عہدوں پر 20 سال سے زیادہ متنوع تجربے کے ساتھ ایک ممتاز پیشہ ورشخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی مہارت فنانشل مینجمنٹ، آپریشنل مینجمنٹ، کیپٹل ری سٹرکچرنگ، انضمام اور حصول، کارپوریٹ اور قانونی امور کے ساتھ ساتھ ٹیکسیشن میں ہے۔
وہ 28 دسمبر 2012 کو آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ میں ڈائریکٹر کے طور پر تعینات ہوئے اور اپریل 2013 کے بعد انہوں نے سات سال سے زائد عرصے تک کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ مسٹر گناترا 1994 سے یونس برادرز گروپ سے وابستہ ہیں۔
مسٹر گناترا انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے بھی رکن ہیں۔ انہوں نے معاشیات میں ماسٹرز اور قانون میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ مسٹر گناترا انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس آف پاکستان سے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔