آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ ، پاکستان میں معیاری پروڈکٹس کی تیاری اور کاروبارکاایک معروف ادارہ ہے جو چارمختلف نوعیت کے کاروباروں یعنی پولیسٹر، سوڈا ایش، کیمیکلز اور لائف سائنسز میں مصروفِ عمل ہے۔ان کاروباروں کے سلسلے میں کمپنی کئی طرح کی پروڈکٹس پیش کرتی ہے جن میں پولیسٹر اسٹیپل فائبر(PSF)، سوڈا ایش، عام اور خصوصی کیمیکلز،مخصوص تیارشدہ فارماسوٹیکلز، نیوٹراسوٹیکلز، جانوروں کی صحت کی پروڈکٹس اور زرعی پروڈکٹس (بشمول کیمیکلز،کھیتوں کی فصلوں کے بیج، سبزیوں کے بیج وغیرہ) شامل ہیں۔کمپنی نیوٹریکو پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے شیرخوار بچوں کے دودھ کے فارمولا کے کاروبارکا انتظام بھی کرتی ہے۔
آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ یونس برادرز گروپ (YBG) کا ایک حصہ ہے اور یہ پاکستان کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ادارہ ہے جومختلف جدید ترین کاروباری شعبوں پر مشتمل ہے ۔ اس کے کاروبارمیں سیمنٹ، ٹیکسٹائلز، پاور جنریشن اور مختلف اشیاء کی تجارت شامل ہے۔