آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈکی نئی اجتماعی شناخت کا محور ترقی کے مواقع پیداکرنے (Cultivating Growth) کا عزم ہے۔
ہمارے ہر کام کی بنیاد ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہوتا ہے۔ YBGکی جانب سے آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈکی خریداری کے بعد یہ مستقبل میں ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے ہمارے غیر متزلزل عزم کی علامت بن گیا ہے۔
ہمارا نیا لوگو (Logo) ، بلیو پرل، ہماری انہی امنگوں کا تصویری روپ ہے۔کیونکہ پرل بھی ایک نہایت توجہ سے تخلیق کردہ شاہکارکی بہترین علامت ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئے لوگو میں جو کچھ دکھایا گیا ہے پرل ہی اس کی تحریک بنا ہے۔
ایک آزاد اور متحرک شکل پر مبنی بلیو پرل اور اس کا ڈیزائن، ہمارے اعتماد اور لگن کی علامت ہے۔ ہم وسعت،جدّت اور ترقی کے پرجوش سفر پر رواں دواں ہیں جس میں ہم اپنی قیمتی اقدارکے ساتھ، بنیادی حکمت عملی کی ترجیحات سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں اور اپنی توانا روایات پر عمل پیرا ہوکرزیادہ روشن اورشاندار مستقبل کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں۔