ہماری اقدار

ہماری اقدار ہماری توضیح کرتی ہیں۔ یہ ہمیں اپنے آپ کو جانچنے کا پیمانہ فراہم کرتی ہیں۔یہ ہمیں کسٹمرز، سپلائرز، اپنے لوگوں اور دنیا بھر کے افرادسے لین دین کرنے میں ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔ یہ کسی شک وشبہ کی صورت میں ہمار ے لئے کسوٹی ہیں۔

Our Values

ہم ایک پر جوش سفر پر رواں دواں ہیں اور اب پہلے سے کہیں زیادہ، یہ لازمی ہے کہ ہم اپنے اقدار کے نظام کو پوری طرح اپنا کر اپنے ڈی این اے سے مخلص رہیں۔

کسٹمر پر مرکوز

ہم اپنے کسٹمرز کی کامیابی اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا عزم رکھتے ہیں جو ہماری کاروباری دنیا کا اہم ترین حصہ ہیں کہ ہمارا وجود انہی کے دم سے ہے۔.

دیانتداری اور ذمہ داری

اعلیٰ اخلاقی اور ذمہ دارانہ رویہ ، ہمارے کاروبار کی کامیابی کاراز ہے۔اپنے لین دین کے تمام معاملات میں غیر مصالحانہ دیانتداری ہمارے ڈی این اے کا بنیادی حصہ ہے۔ہماری پالیسی ہے کہ ہمارے ضابطوں اور اصولوں کی خلاف ورزی کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جدّت

تبدیلی کے چیلنجزسے مقابلے اور نئے اور موجودہ مواقع سے فائدے کے لئے ہمیں مسلسل بہتر ، جدید تر اور آسان حل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

لوگوں کیلئے جذبہ

ماری کامیابی کا رازاپنے لوگوں کوکئی طرح کی سہولتیں فراہم کرنے میں ہے۔ اپنے لوگوں کے بارے میں اس جذبے کی بنا ء پر ہم ان کی توانائی کو کام میں لاتے ہیں ، ان کی صلاحیتوں کوکھوجتے اور پروان چڑھاتے ہیں، ان کی بہتری کا انتظام کرتے ہیں اور سب سے اہم یہ کہ ان کیلئے سیکھنے کا ایسا ماحول فراہم کرتے ہیں جو ان کی ترقی اور آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہو۔

اقدار کی پاسداری پر عمل

اپنے شئیر ہولڈرز، ایمپلائز، سپلائرز، کسٹمرز اور اپنے دائرہ عمل میں شامل کمیونٹی کے فائدے کیلئے بہترسے بہتر مواقع فراہم کرنا اور اقدارکی پاسداری پر عمل پیرا ہوناہمارا شعار ہے۔