سوڈا ایش

اگرچہ ہر کوئی نہیں جانتا کہ سوڈاایش کیا ہے، لیکن اس کے بغیر ، کئی طرح کی ضروری اور اہم اشیاء، جیسے گلاس، کاغذ اور ڈٹرجنٹ وغیرہ تیارکرنا ناممکن ہے۔یہ مختلف خصوصیات کا حامل مرکب، آپ کے کچن میں بیکنگ سوڈے کی شکل میں موجود ہوتا ہے جو بیک کی ہوئی خوش ذائقہ اشیاء کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

Soda Ash

آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کا سوڈا ایش پلانٹ 1929میں قائم ہوا۔ اس کی تجارتی پیداوار کا آغاز1944 میں ہوا۔ کئی طرح کے توسیعی پروجیکٹس کی بناء پر پلانٹ کی اصل پیداواری گنجائش 18,000 ٹن سالانہ سے بڑھ کر350,000 ٹن سالانہ ہوگئی اور توقع ہے کہ سن 2018 تک یہ 500,000 ٹن سالانہ ہوجائے گی۔1950 اور1995 میں بالترتیب ڈینس ایش اور ریفائنڈ سوڈیم بائی کاربونیٹ کے پلانٹ کی تنصیب سے ہمارے کاروبار کی پروڈکٹ رینج میں مختلف انواع و اقسام کا اضافہ ہوا۔

جیسے جیسے سوڈا ایش کی پیداواری گنجائش بڑھتی گئی ویسے ویسے سوڈا ایش کی مختلف مارکیٹس اور استعمال میں اضافہ ہوتا گیا۔ آج پیداوار کے لحاظ سے سوڈا ایش مستقل طور پر دنیا کے چوٹی کے دس غیرنامیاتی کیکیکلز میں شامل ہے اور کئی طرح کی صنعتوں میں استعمال ہونے والا ایک لازمی خام مال ہے۔

سوڈا ایش، صابن، ڈٹرجنٹ اور دوسرے صفائی کے مرکبات کے اجزائے ترکیبی میں شامل ہے۔گلاس کی صنعت میں یہ سیلیکا سینڈ (گلاس کا بنیادی خام مال )کے پگھلنے کے درجہ ء حرارت کو کم کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔اسی طرح سوڈا ایش کاغذ کی صنعت میں سوڈیم سلفیٹ بفر لیکیوئڈکی تیاری میں استعمال ہوتا ہے جوکاغذ کے گودے کی تیاری کے مرحلے میں کام آتا ہے۔حتی ٰ کہ سوڈا ایش پانی کی ٹریٹمنٹ کے سلسلے میں بھی استعمال ہوتا ہے جو پانی میں ایسیڈ کی صورت میں (پی ایچ) کو ایڈجسٹ کرنے کے کام آتا ہے

۔آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کا سوڈا ایش کا کاروبار ملکی صنعتوں میں استعمال ہونے والے کل سوڈا ایش کی 70% ضروریات پوری کرتا ہے۔پاکستان میں سوڈا ایش کے صارفین آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں اور اس کواعلی معیار کے سوڈا ایش فراہم کرنے والی قابل اعتماد کمپنی تسلیم کرتے ہیں۔ہم مقامی خام مال استعمال کرتے ہیں اور اس طرح بڑی مقدار میں اس کی درآمد نہ کرنے سے زرمبادلہ میں خاصی بچت ہوتی ہے۔ ہمارے کھیوڑہ پلانٹ میں تیار ہونے والاسوڈا ایش اب باقاعدگی کے ساتھ برآمد کیا جاتا ہے جس سے قومی خزانہ کو بڑی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

ہماری کمپنی اعلیٰ ترین مینوفیکچرنگ کی مسلسل کاوشوں اور ورلڈ کلاس سہولتوں پر تیار کردہ معیاری مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے اپنے کسٹمرز کیلئے ترجیحی فراہم کنندہ کی حیثیت برقرار رکھنے کے عزم پر کاربند ہے۔آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ نے اپنی پیداواری سہولتوں میں بھرپورسرمایہ کاری کی ہے اور اپنی مسابقتی امتیازی حیثیت برقرار رکھنے کیلئے یہ عمل جاری رکھے گی۔ان اقدامات میں دو اضافی کول فائرڈ بوائلرز، ایک 18 میگاواٹ(MW)کا اسٹیم ٹربائن، ریفائنڈ سوڈیم بائی کاربونیٹ پلانٹ کی 40 کلوٹن سالانہ (KPTA) کی گنجائش تک توسیع اور ڈینس ایش پلانٹ کی 169 KTPA کی گنجائش تک توسیع شامل ہے۔

ہماری مصنوعات

:سوڈا ایش بزنس میں تین مختلف مصنوعات تیار کی جاتی ہیں

  • لائٹ ایش
  • دینس ایش
  • ریفائنڈ سوڈیم بائی کاربونیٹ

ہماری ہر پروڈکٹ کی مزید تفصیلات جاننے کیلئے برائے مہربانی ہمارے پروڈکٹس سیکشن سے رجوع کریں۔

Today, soda ash consistently ranks as one of the top ten inorganic chemicals produced in the world and is an essential raw material to a variety of industries.