آئی سی آئی نے 1941 میں پہلا پولی ایسٹر فائبر ٹیریلین دنیا میں متعارف کروایا۔1970کی دہائی میں ڈسکوکلوتھنگ سے لے کر آج کے اعلیٰ ترین قسم کے کھیلوں کے لباس اور آؤٹ ڈورلباس پیش کرنے میں پولی ایسٹر کی شہرت کئی دہائیوں سے برقرار ہے
آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ نے 1982میں شیخوپورہ میں اپنا پولی ایسٹر پلانٹ قائم کرکے ملک میں اس انقلابی پروڈکٹ کو متعارف کروایا۔پاکستان میں سب سے پہلے پولی ایسٹر اسٹیپل فائبر ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے کی حیثیت سے ہم نے کاٹن پر مبنی ٹیکسٹائل کی صنعت کو ایک مختلف نوعیت کی پروڈکٹ تیار کرنے کی صلاحیت دی اور بین الاقوامی سطح پر ان کوبہتر مسابقت کا موقع ملا جہاں انسانی ہاتھوں کا بنافائبر استعمال ہوتا تھا۔
استعمال
ایپرل
کپڑوں کی تقریباََ تمام اقسام میں پولی ایسٹر ہی استعمال ہوتا ہے۔
گھریلو آرائش
قالین، پردے ، ڈریپریز،چادریں اور تکیے کے غلاف، دیواروں کے کوراور اپ ہولسٹری (فرنیچر کی آرائشی گدیاں وغیرہ)۔
دیگر استعمال
ہوزز(پانی کے لچکدار نرم پائپ)، پا ور بیلٹ، رسیاں اور جال، دھاگے ، ٹائر کوڈ، گاڑیوں کی گدیاں، بادبان اور طنابیں اور کئی پروڈکٹس بشمول تکیوں اور فرنیچر میں بھری جانے والی فائبر ۔
خصوصیات اور تیاری
پولی ایسٹر اسٹیپل فائبر(PSF)خام تیل سے حاصل کردہ دواجزاء : پیور ٹیری پتھیلک ایسڈ (PTA) اور مونو ایتھیلین گلائیکول(MEG) کی آمیزش سے تیار کیا جاتا ہے۔
یہ بنیادی طور پر انسانی ہاتھوں کا بنا فائبر ہے جو پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت میں استعمال ہوتا ہے اور کئی طرح کے چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
PSF ٹیکسٹائل کی اہم مصنوعات کیلئے ایک لازمی خام مال ہے، کیونکہ یہ مختلف پولی ایسٹر یارن کی تیاری کیلئے اسپننگ کی صنعت میں استعمال ہوتا ہے۔اس کے بعد یارن کوذیلی سطح کی صنعت میں مختلف اضافی پروڈکٹس کی شکل میں تبدیل کیا جاتا ہے۔یہ فائبر جو استعمال کے لحاظ سے کاٹن سے بہت ملتا جلتاہے، کسی کھیت میں نہیں اگتا بلکہ پیٹرو کیمیکل کے اجزاء کا ایک حصہ ہے۔عام طور پر پہنی جانے والی پولی ایسٹر کی قمیص ، اصل میں خام تیل (کے اجزاء ) سے حاصل ہوتی ہے۔
ہماری مصنوعات
:ہمارے پولی ایسٹر کے کاروبار میں تین مختلف مصنوعات تیار کی جاتی ہیں
- PSF مدھم رنگ کا
- PSF کھلتے رنگ کا
- PSF کالا
ہر پروڈکٹ کی مزید تفصیلات جاننے کیلئے برائے مہربانی ہمارے پروڈکٹ کے شعبہ سے رجوع کریں۔